اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 100کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔ علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
خیبر پختونخوا کے شہر سوات اور اس کے گردونوا ح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کی زیر زمین گہرائی 100کلو میٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا ۔علاقہ مکین زلزلے کے جھٹکوں سے خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے۔ افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔کابل سے نکلنے کی کوشش 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے جس کی ویڈیو آخر میں دیکھی جا سکتی ہے۔تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔ تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کے گرنے کی زوردار آواز سنائی دی۔ویڈیو دیکھ کر صارفین کی جانب سے بے بسی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر کئی ایسی ویڈیوز وائرل ہیں جن میں کابل میں موجود لوگوں جہاز کے پیچھے بھی بھاگتا دیکھا جا سکتا ہے۔