’’ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت دی ہے۔۔‘‘ رُکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے بڑا قدم اُٹھا لیا، سیاستدانوں میں مثال بن گئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) جی ڈے اے کی رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے شرعی پردہ شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماضی میں ہم نے کئی بار دیکھا کہ معروف اداکارائیں اور ماڈلز فیشن کی دنیا چھوڑ کر اسلام کی طرف راغب ہوئیں اور آئندہ زندگی اسلام کے اصولوں کے مطابق گزارنے کا فیصلہ کیا۔کئی ایسی اداکارائیں بھی ہیں جنہوں نے شوبز کی دنیا کو خیرباد کہہ کر باپردہ رہنے کا فیصلہ کیا۔

اور اب معروف سیاسی خاتون رہنما نصرت سحر عباسی نے بھی بقیہ زندگی باپردہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے ویڈیو پیغام کے ذریعے شرعی پردے پر وضاحت بھی پیش کی۔ نصرت سحر عباسی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے۔پہلے فل میک کر کے گھومنا اور پھر اس طرح سے پردہ کرنا آسان نہیں ہوتا لیکن اللہ آسان کرواتا ہے۔ اللہ تعالیٰ جب دل میں ڈال دے تو پھر دنیا کی پرواہ نہیں ہوتی،ہم سب کو پتہ ہے ہم نے مرنا ہے،اللہ نے مجھے بھی ہدایت دے دی ہے۔ ہدایت کسی کو بھی اچانک مل سکتی ہے۔ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں۔ مجھے بھی ایمان ملا ، ہدایت ملی، اللہ کا شکر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ میرے پردے پر تنقید کی بجائے مثبت انداز میں لیں۔ جبکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل سے نکلنے کی کوشش میں 3 نوجوان زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل ائیرپورٹ پر افراتفری عروج پر پہنچ گئی ہے۔افغانستان چھوڑ کر باہر جانے کے لیے لوگ بے چین ہیں۔کابل سے نکلنے کی کوشش 3 نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے جس کی ویڈیو آخر میں دیکھی جا سکتی ہے۔تین نوجوانوں نے جہاز کے ٹائروں میں چھپ کر کابل سے نکلنے کی کوشش کی۔ تینوں نوجوان جہاز سے گر گئے جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *