اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شادی شادی شادی۔۔۔ ہر انسان کی سب سے بڑی خواہش شادی ہوتی ہے انسان چاہے بوڑھا بھی ہو جائے مگر پھر اُس کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی طرح اُس کی ایک اور شادی ہو جائے۔اسی طرح ایک 70سالہ شخص کو 20 سالہ خاتون سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔
جوان اہلیہ نے مکان اپنے نام لکھوا کر عدالت سے خلع کا مطالبہ کر دیا، معمر شخص نے بھی بیوی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا کہ اس نے د ھو کے سے مکان اپنے نام لکھوا کر اب خلع مانگ لیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق بیوی نے معمر شخص سے عدم تحفظ کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کے بیٹے جوان ہیں اور انہیں ہماری شادی پر اعتراض ہے، ممکن ہے آپ کے بعد مجھے گھر سے نکال دیں، لہذا آپ مکان میرے نام لکھ دیں،معمر شخص نے بتایا کہ جیسے ہی مکان کے کاغذات اہلیہ کے ہاتھ میں آئے اس نے خلع کےلیے عدالت سے رجوع کر لیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے فرط جذبات میں شادی کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب احساس ہو رہا ہے کہ دونوں کی عمر میں زمین آسمان کا فرق ہے، اسی لیے خلع لینا چاہتی ہوں۔ مذکورہ معاملے پر قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ شوہر کا مقدمہ قانونی حیثیت سے عاری ہے کیونکہ اس نے اپنے ہوش و ہواس میں مکان بیوی کے نام منتقل کیا ہے۔ دوسری جانب نیٹ کنکشن دینے سے قبل صارفین سے قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر قسم لی جائے گی برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ ترکمانستان کے صدر قربان قلی بردی محمدوف کے حکم پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکمانستان میں ٹویٹر، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا سائٹس کو انتہائی کڑی نگرانی میں استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ترکمانستان کا دعویٰ ہے کہ اس کی آبادی 62 لاکھ ہے جب کہ درحقیقت یہاں 30 لاکھ سے بھی کم نفوس بستے ہیں۔