Breaking News

پارٹنر کی تلاش میں خاتون کی 500مردوں سے ملاقات لیکن کوئی پسند آیا یا نہیں؟ یقین کرنا مشکل

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انٹرنیٹ کے ذریعے پارٹنر کی تلاش میں ایک خاتون نے 500مردوں کے ساتھ ملاقات کی اور اسے پسند کا آدمی نہ ملا۔ اب اس خاتون نے اپنے پارٹنر کی تلاش کے اس ’وسیع تجربے‘ کے متعلق حیران کن بات کہہ دی ہے۔ دی سن کے مطابق 69سالہ جینیس برائنٹ نامی اس خاتون کا کہنا ہے۔

کہ ان 500ڈیٹس میں سے چند ہی مردوں کے ساتھ میں نے دوسری ملاقات کی ہو گی ورنہ ہر مرد کے ساتھ پہلی ملاقات کے دوران ہی میں فیصلہ کر لیتی کہ اس کے ساتھ دوسری ملاقات نہیں ہو گی۔ جینیس برائنٹ نے اس سے بھی حیران کن بات یہ کہی کہ پہلی ملاقات کے پہلے 60سیکنڈز کے دوران ہی اسے مردوں سے ناگواریت کا احساس ہونے لگتا اور وہ کسی طرح ملاقات کے اختتام کی منتظر ہوتی۔برطانوی شہر سینٹ آئیوس کی رہائشی جینیس کے شوہر کی 15سال قبل موت ہو گئی تھی جس کے بعد اس نے انٹرنیٹ پر پارٹنر کی تلاش شروع کی، جو اب تک کامیاب نہیں ہوئی۔اس کا شوہر اس کی بچپن کی محبت تھا، وہ 29سال اس کا بوائے فرینڈ رہا اور پھر دونوں نے شادی کر لی، اس کے شوہر کی م وت تک کامیابی سے چلی۔ جینیس کا کہنا ہے کہ اس وقت میں جوان بیوہ تھی، میں آج تک اپنے شوہر کی محبت سے نکل نہیں پائی اور اب میں نے اس حال میں جینا سیکھ لیا ہے۔ میں نے شوہر کی محبت کو بھلا کر نئے پارٹنر کی سنجیدہ کوشش کی اور500مردوں کے ساتھ ڈیٹ پربھی گئی لیکن ان میں سے چند ایک کے ساتھ ہی دوسری ملاقات کر پائی۔ باقی سب کے ساتھ پہلی ملاقات کے پہلے 60سیکنڈز میں ہی میں فیصلہ کر لیتی تھی کہ ان کے ساتھ دوسری ملاقات نہیں ہو گی۔اس کی وجہ یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر کوئی ڈھنگ کا مرد موجود ہی نہیں ہے۔

About admin

Check Also

شادی شدہ لڑکی اور پروفیسر کا حیران کردینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پروفیسر نے ایک شادی شدہ لڑکی کو کھڑا کیااور کہا کہ آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *