موبائل فون سروس کتنے دنوں کے لیے بند ہو گی؟ ایسی خبر آگئی جو کسی نے سوچا بھی نہ تھا، بڑا فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پشاور سمیت صوبے کے 13ا ضلاع میں 2دن کے لئے موبائل فون بند کرنے کی سفارشات وزارت داخلہ کو ارسال کردی ہیں۔ اور وزارت داخلہ کی منظوری کے بعد نویں محرم الحرام اوردسویں محرم الحرام کو موبائل فون سروس صبح6بجے سے رات 11بجے تک بند رکھا جائے گا۔ پشاور، کوہاٹ، کرم، ڈی آئی خان، ہری پور،بنوں، لکی مروت، نوشہرہ، مردان، ابیٹ آباد، مانسہرہ میں موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارشات محکمہ داخلہ کی جانب سے کر دی گئی ہے۔

جبکہ دوسری طرف خیبر پختونخوا حکومت کی درخواست پر صوبے کے 13حساس اضلاع میں گزشتہ روز سے فوج کی تعیناتی کردی گئی ہیں پشاور میں پاک فوج، خیبر پختونخواپولیس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور فرنٹیئر کور نے سیکورٹی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں گشت کے ساتھ ساتھ فلیگ مارچ بھی کیا۔ جبکہ  سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *