Breaking News

وزیر اعظم نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، قوم کے لیے بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے نادار ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر وزیراعظم نے نادرا کی نئی موبائل رجسٹریشن وین منصوبے کا افتتاح کیا۔دورہ کے موقع پر وزیراعظم کو ایلین رجسٹریشن کارڈز ، پاک کووڈ۔ 19 موبائل ویکسی نیشن پاس، قومی تصدیق اور نئے نادرا رجسٹریشن سینٹرز/نئی موبائل رجسٹریشن وین کے اقدامات کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان میں ہم پہلی بار ایسے شفاف انتخابات کرائیں گے جس کے نتائج سب کے لئے قابل قبول ہوں، حکومت کا اصل کام شہریوں کی زندگی آسان کرنا ہے۔ وزیراعظم اس موقع پر نادرا کے نیشنل ڈیٹا وئیر ہاؤس اور آپریشن روم کا بھی دورہ کیا۔ دورہ کدوران وزیراعظم نے کہا کہ ایلین رجسٹریشن کارڈ ز کے اجرا سے غیر ملکیوں کو کاروبار کے باضابطہ دھارے میں شامل کیا جا سکے گا،پاکستان میں مقیم 30 لاکھ افغان مہاجرین ہیں جن کے لئے نادرا کا ڈیٹا ہونا اہمیت کا حامل ہے اس اقدام سے افغان مہاجرین سمیت دیگر غیر رجسٹرڈ لوگ قومی دھارے میں شامل ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بینک اکائونٹ کھلوا سکیں گے جبکہ کاروبار بھی کر سکیں گے ۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کااصل کام شہریوں کی زندگی میں آسانیاں پیداکرنا ہے۔ ڈیٹا اور ٹیکنالوجی کااستعمال کرکے پہلی بار پاکستان میں ہم ایسے انتخابات کرائیں گے جن کےنتائج سب کے قابل قبول ہوں گے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں خام تیل کی قیمتوں میں 7 ڈالر فی بیرل تک کمی ہو سکتی ہے۔

About admin

Check Also

سابق وزیراعظم نواز شریف کو 4ہارٹ اٹیک۔۔۔ لندن سے انتہائی تشویشناک خبر، ن لیگی رہنما نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(نیو ڈیسک)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف علاج کروا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *