Breaking News

ایک 10سالہ لڑکے اور13سالہ لڑکی کے ہاں بچے کی پیدائش، لڑکی نے بڑا اعلان کردیا،عوام ہکا بکا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)10سالہ لڑکے کے بچے کی ماں بننے کا دعویٰ کرنے والی 13سالہ  لڑکی نے اپنا دوسرا کیس ضائع کرانے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق روس کی رہائشی اس لڑکی کا نام ڈیریا سودنیش نیکووا ہے جس نے دو سال قبل دعویٰ کیا تھا کہ وہ اُمید سے ہے۔

اور اس کے بچے کا باپ ایک 10سالہ لڑکا ہے۔لڑکی کو یہ دعویٰ کرنے پر بین الاقوامی سطح پر کوریج ملی اور وہ راتوں رات مشہور ہو گئی۔ ڈیریا اور اس10سالہ بچے کے والدین بھی اس دعوے میں ان کے شریک تھے اور کہتے رہے کہ وہ اس لڑکی کے ہاں پیدا ہونے والے بچے کی پرورش کریں گے، تاہم ڈاکٹروں نے 10سالہ بچے کے متعلق دوٹوک کہہ دیا کہ وہ تاحال باپ بننے کی صلاحیت ہی نہیں رکھتا لہٰذا لڑکی کے پیٹ میں پرورش پانے والا بچہ اس لڑکے کا نہیں ہو سکتا۔بچے کی پیدائش تک لڑکی بضد رہی کہ یہ بچہ اسی 10سالہ لڑکے کا ہے مگر جب بات ڈی این اے ٹیسٹ تک پہنچی تو لڑکی نے اپنے جھوٹ کا اعتراف کر لیا اوربتا دیا کہ اس کے ایک 15سالہ لڑکے کے ساتھ تعلقات ہیں اور اس بچے کا باپ وہی 15سالہ لڑکا ہے۔ اب ایک بار پھر وہ اپنے اسی 15سالہ بوائے فرینڈ کے بچے کی ماں بننے والی ہے مگر اب اس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے اعلان کر دیا ہے کہ وہ دوسرا بچہ پیدا نہیں کرنا چاہتی لہٰذا وہ اپنا کیس ضائع کرانے جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اب اس لڑکی کی عمر 15سال اور اس کے بوائے فرینڈ کی عمر 17سال ہو چکی ہے۔

About admin

Check Also

اگر آپ کے پاس یہ ایک روپے کا سکہ ہے تو آپ ابھی کروڑ پتی بن سکتےہیں ، مگر کیسے ؟بڑا اعلان کردیاگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کہتے ہیں کہ اس دنیا میں کوئی چیز بیکار نہیں ہے اگر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *