Breaking News

فردوس عاشق اعوان کا بڑا فیصلہ! عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد کیا کرنے جا رہی ہیں؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ فردوس عاشق اعوان کے استعفی دینے کی اصل کہانی سامنے آ گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے معاون خصوصی کو اپنی ٹیم سے باہر کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کر لیا تھا۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ماہ قبل انفارمیشن کے سینئر افسران کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کو مدعو نہیں کیا تھا۔

اور اُن کو پیغام بھیجا کہ اب اِن کی ضرورت نہیں۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے فردوس عاشق کو پیغام بھجوایا گیا تھا کہ وہ اپنے دفتر 5 کلب پر بیٹھیں اور ایوان وزیراعلیٰ کے معاملات سے دور رہیں۔ وزیراعلیٰ نے 2 اگست کو اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے فردوس عاشق کو ہٹانے کی منظوری لی تھی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو تحفظات تھے کہ فردوس عاشق نے پنجاب میں ہونیوالے کام کو میڈیا پر اجاگر نہیں کیا اور اپنے آپ کو طاقتور بنانا شروع کیا ہوا ہے جبکہ سردار عثمان بزدار کو شبہ تھا کہ فردوس عاشق اعوان وزیراعظم کو پنجاب کی منفی باتیں پہنچاتی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی موجودگی میں متعدد بار فردوس عاشق پنجاب کے کچھ معاملات سامنے لائیں اور وزیراعظم کی موجودگی میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوروکریٹک مارشل لاء ہے۔ فردوس عاشق سے طے پایا تھا کہ وہ 9 اگست کو ایم پی اے احسن بریار کے ساتھ پریس کانفرنس کے بعد استعفی دیں گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے والی ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے اپنے سیاسی مستقبل سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے فردوس عاشق گورنر ہاؤس میں رہائش پذیر رہیں تاہم استعفے کے بعد انہوں نے گورنر ہاؤس لاہور سے اپنا تمام سامان اٹھا لیا ہے۔ اب فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس میں سرکاری رہائشگاہ کو خالی کر دیا ہے اور فردوس عاشق اعوان اب زیادہ وقت اپنے حلقے سیالکوٹ میں گزاریں گی۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *