اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شوبز کی دنیا سے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جب پاکستان کی سینئرآرٹسٹ دردانہ بٹ انتقال کرگئیں ۔ 83 سالہ دردانہ بٹ پچھلے ایک ہفتے سے وینٹی لیٹر پٌر تھیں ۔ دردانہ بٹ کینسر کی مریضہ تھیں لیکن وہ کورونا وائرس کی وجہ سے ہسپتال لائیں گئیں ۔
جہاں پر ان کو طبعیت خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر شفٹ کردیا گیا ۔ 83 سالہ دردرانہ بٹ 9 مئی 1938 کو لاہور میں پیدا ہوئیں ۔ کنیئرڈکالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور بطور اداکارہ کیرئیر کا آغاز کیا ۔ پی ٹی وی کی مقبول سیریل ” ففٹی ففٹی ” ان کے لئے اداکاری کے میدان میں کئی راہیں کھول گیا ۔ دردانہ بٹ کو بطور کامیڈی اداکارہ کے طورپر پہچان ملی ۔ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف ڈرامہ سیریلز تنہائیاں ، آنگن ٹیڑھا، نوکر کے آگے چاکر میں کام کیا ۔ دردانہ بٹ نے کئی ڈرامہ سیریلز کے ساتھ پاکستان کی چھ فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ۔ دوسری جانب دنیا کے بہترین ہوائی اڈوں کی جاری ہونے والی فہرست میں سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر اہم اعزاز حاصل کرلیا۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرپورٹس دنیا کے 100 بہترین ہوائی اڈوں کی فہرست میں آگے۔ ہوائی اڈوں کی نئی درجہ بندی ‘انٹرنیشنل اسکائی ٹریکس’ نامی ادارے نے جاری کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ادارہ دنیا بھر میں ائیر پورٹس اور فجائی کمپنیوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتاہے ۔ سعودی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں نے کورونا وبا کے دوران بھی بہترین خدمات فراہم کیں ۔ جس کے باعث سعودی ائیر پورٹس عالمی سطح پر بہتر ین ہوائی اڈوں کی لسٹ میں شامل ہونے کا دوبارہ اعزاز حاصل کیا ہے۔