Breaking News

عامرلیاقت سے شادی؟ فضا علی میدان میں آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی گلوکار سجاد علی، اینکر پرسن عامر لیاقت و دیگر لوگوں سے شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں ۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف شخصیات سے شادی کروانے کی خبروں پر کھل کر اظہارِ برہمی کیا۔

فضا علی نے کہا کہ ’کیا ملتا ہے لوگوں پر تہمت لگانے میں، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کسی کی کردار کشی کر کے، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو۔ ‘انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سجاد علی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، استاد ہیں میرے ، وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور میری ان سے شادی کروادی گئی۔‘اپنے ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ میری شادی کبھی آپ لوگ عامر لیاقت سے کروادیتے ہیں، کبھی ذیشان روکھڑی سے کروادیتے ہیں، کبھی عمران خان سے کروا دیتے ہیں، کبھی آصف علی زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہے۔ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے لہٰذا کوئی اس میں دخل دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے لیاقت علی خان کے صاحبزادے کی مدد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کے پہلے وزیرِ اعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی بیماری اور مالی مشکلات سے متعلقہ رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر سندھ کو اہم ہدایت جاری کردی ہیں۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے صاحبزادے اکبر علی خان کی معاشی تنگ دستی اور بیماری سے متعلق رپورٹس پر نوٹس لیا۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کو فوری طور پر متعلقہ خاندان سے رابطہ اور ملاقات کرنے کی ہدایت بھی کی۔

About admin

Check Also

بیٹی کی پیدائش کے 26دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش ۔۔۔ عارفہ کے ہاں 26دن بعد جڑواں بچوں کی پیدائش کیسے ہوئی؟حیران کردینے والی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بچوں کی پیدائش خیریت سے ہو بس یہی تمام والدین کی دعا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *