اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فلمی دنیا اور اس کے پرستاروں کے لئے ایک افسوس ناک خبر سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو ایک اور صدمہ برداشت کرنا پڑ گیا ہے۔ نامور سینئر بھارتی اداکار انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 84سال تھی اور وہ ممبئی میں چل بسے ہیں۔
وشوا موہن نے کئی ڈراموں اور فلموں میں اہم کردار ادا کیے ہیں جن میں ’سوا دیس‘، ’پریم رتن دھن پایو‘، ’منا بھائی ایم بی بی ایس‘ اور دیگر شامل ہیں۔ وشوا موہن بڈولا بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار ورون بڈولا کے والد تھے اور ابھارتی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے سینئر اداکار وشوا بڈولا کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی گلوکار سجاد علی، اینکر پرسن عامر لیاقت و دیگر لوگوں سے شادی کی خبروں پر خاموش نہ رہ سکیں ۔اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں معروف شخصیات سے شادی کروانے کی خبروں پر کھل کر اظہارِ برہمی کیا۔فضا علی نے کہا کہ ’کیا ملتا ہے لوگوں پر تہمت لگانے میں، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کسی کی کردار کشی کر کے، کسی کے بارے میں جھوٹ بول کر، کیا ملتا ہے آپ لوگوں کو۔ ‘انہوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی سجاد علی سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’سجاد علی میرے بھائیوں کی طرح ہیں، استاد ہیں میرے ، وہ پاکستان کا سرمایہ ہیں اور میری ان سے شادی کروادی گئی۔‘اپنے ویڈیو بیان میں فضا علی نے کہا کہ میری شادی کبھی آپ لوگ عامر لیاقت سے کروادیتے ہیں، کبھی ذیشان روکھڑی سے کروادیتے ہیں، کبھی عمران خان سے کروا دیتے ہیں، کبھی آصف علی زرداری کو میرا شوہر بنادیا جاتا ہے۔ویڈیو پیغام کے آخر میں انہوں نے کہا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے لہٰذا کوئی اس میں دخل دینے والا کوئی نہیں ہوتا۔