عمران خان کا بڑا سیاسی چھکا، اہم سیاسی جماعت کا خود کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مشکل ترین وقت میں ملک کو بہتری کی جانب لے جانا اس کا کریڈٹ تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا گراف دن بدن بڑھتا جا رہا ہے ایسے میں پاکستان کی ایک بڑی سیاسی جماعت نے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

خود کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ تفصپلات کے مطابق پاک وطن پارٹی کی سربراہ اور سابق ڈپٹی سپیکر راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں، پی ٹی آئی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم سے راحیلہ ٹوانہ نے ملاقات کی۔ جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت کو ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کیا اور کہا کہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں، ارباب غلام رحیم کا دور سندھ کے لئے سنہرا دور تھا۔ ارباب غلام رحیم نے راحیلہ ٹوانہ کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سندھ پر خصوصی توجہ ہے۔ پیپلز پارٹی میں مال بٹ رہا ہے جب وہ بند ہو جائے گا تو پی پی والے بھی پارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔

Leave a Comment