Breaking News

ایک دفعہ ہم سب عمران خان کے ساتھ کھانا کھانے گئے جب بل آیا تو کپتان عمران خان نے کیا کیا؟ مشتاق احمد کا وزیراعظم عمران خان سے متعلق دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک پرانا قصہ سنایا اور کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، عاقب جاوید، عمران خان اور میں ہم سب نے ایک جگہ پیزا کھایا، پیزا عمران بھائی نے منگوایا تھا جب ہم سب نے پیزا کھا لیا۔

تو عمران بھائی نے ویٹر سے بل منگوایا، بل 70 سے 75 ڈالر کا تھا، بل دیکھنے کے بعد عمران بھائی نے 17 ڈالر رکھے اور کہا کہ یہ میرا حصہ ہے اور باقی تم لوگ اپنا اپنا حصہ ڈال کر آ جانا۔مشتاق احمد نے کہا کہ عمران خان لڑکوں کو کبھی اپنا بیگ بھی اٹھانے نہیں دیتے تھے، عمران خان کہتے تھے کہ بیگ اٹھا کر نہیں پرفارم کر کے کھیلو۔ دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ 22 اگست تک فیصل آباد سمیت پنجاب بھر کے نجی وسرکاری سکول ویکسی نیشن مکمل کرلیں، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، پنجاب بھر کے سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کےمطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ہدایت کرتا ہوں کہ 22 اگست تک تمام نجی وسرکاری سکول اساتذہ، سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کرلیں اس کے بعد سکولوں کے رینڈم وزٹ کیے جائیں گے، جس سکول کے ٹیچر یا ملازم کے پاس ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا، اس سکول کو بند کردیں گے، اس لیے تمام سکولوں کی انتظامیہ سے درخواست ہے کہ اپنے سٹاف کی ویکسی نیشن مکمل کریں اسی طرح سکولوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *