Breaking News

اگست کے آخر میں خطرناک بارشوں کی پیشگوئی کر دی گئی پاکستانی پہلے سے تیاری کر لیں ،کیا ہونے والا ہے ؟ محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کے مختلف علاقوں میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگست کے آخری عشرے میں بارشیں ہو ں گی۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری عشرے میں سندھ میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے ماہرین کا مزید کہنا ہےکہ ہوا کاکم دباؤ 14سے 15اگست کے دوران خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، کم دباؤ کے باعث مون سون ہواؤں کا رخ سندھ کی جانب ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔ رواں ہفتے بھی بارشیں بارشیں! مون سون کا سلسلہ جاری رہے گا، بیشتر شہروں میں گرج چمک کیساتھ بارشوں کی پیشنگوئی اسلام آباد(پی این آئی)ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق پاکستان بھر کی پیشگوئی۔ رواں ہفتےبھی مون سون بارشیں جاری رہیں گی۔گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش بھی متوقع ہے۔فیصل آباد اور گجرات کے علاقوں میں رواں ہفتے کم از کم 4 طاقتور گرج چمک کے طوفان کہیں کہیں متاثّر کر سکتے ہیں، جبکہ کم از کم 2 سے 3 گرج چمک کے طوفان قصور، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، گوجرانوالہ، لاہور، منڈی بہاءالدّین، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔موسم کا حال کے تجزئیے کے مطابق شمال مغربی پنجاب میں چند مقامات پر رواں ہفتے 80 سے 100 ملی میٹر بارش چند مقامات پر ہو سکتی ہے۔ گرج چمک کے طوفان کیساتھ 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوائیں اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔ پنجاب کے شمال مغربی علاقوں میں تیز بارش کے امکانات زیادہ ہیں، جن میں پنڈی، چکوال، اٹک، میانوالی، بھکّر اور ملحقہ علاقے شامل ہیں۔ متوقع موسمی سرگرمی کے دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے 2 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ کم رہنے کی توقع ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب کا وہ دبنگ سیاستدان جو تحریک انصاف میں آنے کو تیار، کپتان بھی راضی مگر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انکار کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوں یوں جنرل الیکشن کا وقت قریب آتا جا رہا ہے ویسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.