یہ میرے ساتھ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے؟ فردوس عاشق اعوان کا شکوہ، وزیر اعظم نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب کی سابق معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم عمران خان سے باضابطہ ملاقات کیلئے کوشش کی جو کامیاب نہ ہوسکی ۔ ہیلی کاپٹر کی طرف جاتے ہوئے وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کا موقف سنا۔ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب سمیت کئی لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور تقریب میں بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کئی جتن کیے اور وہ وزیراعظم سے ملاقات کیلئے گورنرہاؤس کی انتظارگاہ میں منتظر رہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم گورنرہاؤس کے کمرے سے نکلے تو فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی کوشش کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ملاقات سے روک دیا۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق نے ہیلی کاپٹر کی طرف جاتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے شکوہ کیا کہ میرےساتھ پنجاب میں یہ کیا ہوا؟ اس پر وزیراعظم نے جواب دیا کہ آپ کوبہترپتا ہوگا، میں نے توپہلے ہی آپ کوبڑی مشکل سے بھجوایا تھا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ جبکہ سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Leave a Comment