روک سکوتو روک لو، نوازشریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا، کب آمد ہوگی ؟ جانیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف جو کہ کچھ عرصہ قبل علاج کروانے بیرون ملک برطانیہ گئے تھے تاہم اب خبر آئی ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف نے رواں سال وطن واپس آنے کا فیصلہ کرلیا ہے ،وہ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت پاک سرزمین پر ہوں گے ۔

یہ دعویٰ مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے گزشتہ روز کہا بھٹو کو پھ، انسی دیدی گئی لیکن ملک میں چڑیا پرتک نہیں م، ار سکی تھی تو شیخ رشید کویاد ہوگا کہ بھٹو کی پھ، انسی کے بعد پیپلزپارٹی کا ٹکٹ انہوں نے لیا تھا اور انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ بھٹو کا عدالت قتل ہوا لیکن آج کہہ رہے ہیں غلط س، زائیں مل جائیں تو چڑیا پر نہ م، ارے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بھی ایک مرتبہ کہا تھا کہ ان عدالتوں سے نوازشریف کو انصاف نہیں ملے گا ۔جاوید لطیف نے کہاکہ بدقسمتی سے 72سالوں سے یہ بات کسی کی سمجھ میں نہیں آئی کہ سیاسی جماعتوں کو توڑنے سے ریاست مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہوجاتی ہے ۔لطیف جاوید نے کہاکہ نوازشریف کی رواں سال ہی وطن واپسی ہوگی اور وہ اپنی مرضی سے پاکستان آئیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فی صد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے تمام سرکاری ملازمین اور افسران کو 25 فیصد سپیشل الاؤنس ستمبر کی تنخواہ میں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ،سیکرٹری خزانہ افتخارعلی سہو کا کہنا ہے کہ یہ الاؤنس ان ملازمین اور افسران کو ملے گا جن کو پہلے کوئی اضافی الاؤنس نہیں ملتا ہے۔

Leave a Comment