میری پارٹی رہے یا نہ رہے میری حکومت بنے یا نہ بنے ان تین لوگوں کو کسی صورت میں پارٹی میں واپس نہیں لوں گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 1999میں جب نوازشریف کی حکومت ملک میں مارشل لا لگا کر ختم کردی گئی اورشریف خاندان ایک ڈیل کے تحت سعود ی عرب روانہ ہو گیا تھا۔ تب مسلم لیگ (ن)کا سیاسی مستقل شدید خطرات سے دوچار ہو گیا تھا ۔ کیونکہ جہاں میاں برادرا ن ملک چھوڑ کر چلے جانے پر مجبور ہوگئے تھے۔

وہیں پارٹی کے کئی سینئر رہنما تتر بتر ہو گئے تھے کئی ایسی شخصیات تھیں جنھوں نے اس وقت کے چیف ایگزیکٹو جنرل پرویز مشرف سے ہاتھ ملا کر ان کی حکومت بنوائی اورپھر اس کا حصہ بن گئے تھے۔ ان میں تین لوگ نمایاں تھے۔ ایک موجودہ وزیر داخلہ شیخ رشید اوردو مزید شخصیات چودھری برادران تھے جو بعد میں مشرف کی کابینہ کا بھی حصہ بنے تھے۔ اس موقع پر معزول ہونے والے وزیراعظم نے کچھ الفاظ کہے تھے ، وہ یہ تھے کہ آئندہ میری حکومت بنے یا نہیں،میری پارٹی رہے یا نہیں ، ان تین لوگوں کو کبھی پارٹی میں دوبارہ شامل نہیں کیا جائے گا۔ شیخ رشید نے خود اعتراف کیا کہ پارٹی میں واپسی کے لئے انھوں نے شہبازشریف سے خصوصی درخواست بھی کی تھی لیکن میاں نوازشریف نے اپنے چھوٹے بھائی کی سفارش کو ماننے سے انکار کر دیا تھا۔ دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نثار نے نئی مسلم لیگ بنانے یا پی ٹی آئی جوائن کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا البتہ قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت کی بجائے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑیںگے جس میں ن لیگ شامل نہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کے عمائدین ، سیاسی ، سیاسی اور ذاتی دوستوں سے مشاورت کی،خاندان میں بھی مشاورت کا سلسہ جاری ہے۔غور و غرض کے بعد حتمی فیصلہ آئندہ انتخابات سے چندہ ماہ قبل متوقع ہے۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *