انا للہ وانا الیہ راجعون، سینئر سیاستدان ،سابق وزیراعلیٰ انتقال کرگئے ،ملکی فضا سوگوار

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اس میں کوئی شک نہیں کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس کا ذکر مقدس کتاب قرآن پاک میں بھی موجود ہے جلد یا بدیر ہر انسان نے جو اس دنیا میں آیا ہے اُسے واپس بھی جانا ہے اسی طرح  آج عید کے دن ایک اہم ترین شخصیت کے انتقال کی خبر سامنے آئی ہے۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی ، سینئر سیاست دان اور سابق قائم مقام وزیراعلیٰ سندھ میر اعجاز علی خان تالپور انتقال کرگئے ۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مرحوم میر اعجاز علی سابق ضلع ناظم میر عنایت علی خان تالپور کے والد تھے جبکہ ان کاشمار ش، ہید ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔میرا عجاز علی خان کی فیملی کی جانب سے ان کی آخری رسومات کے حوالے سے تاحال کچھ نہیں بتایا گیا۔ دوسری جانب پاکستان میں چینی کا بحران پیدا ہونے کا سنگین خدشہ ہے‘ اگر آئندہ ماہ کے وسط تک کم از کم 2لاکھ ٹن چینی پاکستان نہ پہنچی تو پاکستان کے شوگر ملز مالکان چینی کی قلت اور گرانی پیدا کر دینگے۔ ملک میں ماہانہ چینی کی کھپت ساڑھے 4لاکھ ٹن ہے‘ اس طرح سالانہ 54لاکھ ٹن ملکی ضرورت ہے۔ آل پاکستان مرکزی انجمن کاشت کاران کے صدر سردار محمد یعقوب نے بتایا کہ پاکستان شوگر ملز مالکان نے حالیہ سیزن کے دوران 58لاکھ ٹن چینی پیدا کی جو ملکی ضرورت سے بھی 2لاکھ ٹن زیادہ ہے جبکہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیدار نے بتایا کہ 80شوگر ملوں نے 55لاکھ ٹن چینی پیدا کی ہے جبکہ ملکی ضرورت 58لاکھ ٹن ہے۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر عہدیدار کے مطابق اس وقت تین لاکھ ٹن چینی کی قلت ہے۔

Leave a Comment