مون سون بارشوں کا اگلا اسپیل کب شروع ہو گا؟ کن کن علاقوں میں معمول کے مطابق بارشیں ہوں گی؟ اور کہاں کہاں بارش ہونے کا امکان نہیں ؟پیشنگوئی نے ہلچل مچا دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے ہوئے عوام کے لئے بڑی خبر آ گئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی پنجاب ‘وسطی پنجاب ‘کشمیر ‘خیبر پختون خواہ اگست میں اپنی اوسط بارش پوری کر لے گا۔جنوبی پاکستان کے چند مقامات پر بھی اگست کے اخر میں اوسط بارش ہو جائے گی۔

لیکن شمالی سندھ اور بالخصوص جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں اس ماہ بھی بارشیں کم یا کچھ مقامات پر نہ ہونے کے برابر ہی رہیں گی۔ اگر امید بنی بھی تو شائدماہ کے آخری 10 دن میں بنے۔فی الحال تو اگلے 10 دن بھی 80٪ پاکستان کے لیے مایوس کن نظر آ رہے ہیں۔شمالی پاکستان ابھی اگست کے وسط تک 2 بارشوں کے سلسلے متاثر کریں گے۔مو ن سون کی شدت اگلے ہفتے بھی سندھ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے بیشتر حصوں میں تقریبا صفر ہی رہے گی۔وسطی پنجاب شمالی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کشمیر میں محدود مقامات پر وقفے وقفے سے لوکل ڈیولپمنٹ سے بارش کا امکان بنا رہے گا۔ اگلا سپیل بھی 14 اگست کے آس پاس شمالی پاکستان میں آ رہا ہے۔اگست کا مہینہ 70 فیصد پاکستان میں بارشوں کے لحاظ سے نسبتا مایوس کن رہے گا۔ سوائے پنجاب کے بالائی علاقوں کے۔البتہ اگست کے اخر یا ستمبر میں موسون کا زور ایک بار کو جاتے جاتے زور دکھا کر جائیگا ‘انشاءاللہ۔ دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نثار نے نئی مسلم لیگ بنانے یا پی ٹی آئی جوائن کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا البتہ قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت کی بجائے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑیںگے جس میں ن لیگ شامل نہیں۔

Leave a Comment