متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) متحدہ عرب امارات نے پاکستانی مسافروں پر ایک اور پابندی عائد کردی۔ دبئی کی جانب سے پاکستانی مسافروں پر عائد کی جانے والی پابندی کے خاتمے کے حوالے سے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ کو خط لکھا دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق کے مطابق دبئی جانے والے مسافروں پر عائد ہونے والی پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد ہزاروں پاکستانی ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر پھنس گئے۔

جس کی وجہ سے ایئرپورٹس پر بہت زیادہ رش ہوا۔نجی ٹی وی اے کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن نے ایئرپورٹس پر ہونے والے مسافروں کے رش کا نوٹس لیتے ہوئے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (سی اےاے) نے ایئرلائنز کو ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی سہولت دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیش کش کی کہ ’ایئرلائنز ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کیلئے اپنا کاؤنٹر ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنجز میں قائم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایئرلائنز نے اچانک پالیسی تبدیل کی، جس کا قانونی جائزہ لے رہے ہیں، اچانک اقدامات سےمسافروں کو مشکلات پیش آئیں ہیں۔بعد ازاں ڈائریکٹر ایئرٹرانسپورٹ نے وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر مشرق وسطیٰ کو خط لکھا، جس میں یواےای کی جانب سے دبئی جانے والے مسافروں پر عائد پی سی آر کی شرط کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔سی اے اے نے اپنے خط میں لکھا کہ دبئی نے مسافروں کیلئے6گھنٹےمیں ریپڈپی سی آرکی شرط عائد کی، پاکستان میں اس وقت ریپڈپی سی آرٹیسٹ کی سہولت موجود نہیں ہے البتہ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی جاسکتی ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ ’مسافر 48گھنٹےمیں پی سی آرٹیسٹ کراسکتے ہیں البتہ ریپڈ پی سی آر نہیں کراسکتے۔

کیونکہ اس وقت دبئی جانےوالے مسافروں کے لیے ایئرپورٹس پر ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے۔سول ایوی ایشن نے خط میں وزارت خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ یو اے ای حکومت سے معاملے پر فوری بات چیت کرے اور پابندی پر نظر ثانی کے ساتھ ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹنگ پر رضا مند کیا جائے۔ سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست سے شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ہر ماہ 60 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔ سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کے لیے آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سفری پابندی والے ممالک کو سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ کرنا ہو گا۔ سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں کو آنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تاہم سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والوں کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔ اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی جلد شروع کر دی جائے گی۔ سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس میں عازمین کی تعداد میں ہر ماہ بتدریج 60 ہزار کا اضافہ کر دیا جائے گا جسے آہستہ آہستہ 20 لاکھ تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں اپنی درخواست کیساتھ عالمی وبا سے بچاؤ سے حفاظتی ٹیکوں کا تصدیق شدہ سرٹیفیکٹ لگانا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ ویکسین لگوانے تمام زائرین کو قرنطینہ کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اس پابندی کے بعد انھیں ایس او پیز کے تحت اپنے مذہبی عبادات کرنے کی مکمل اجازت ہوگی۔ یہ بات ذہن میں رہے کہ سعودی عرب نے اعلان کیا تھا کہ چینی حفاظتی ٹیکوں سائنو ویک اور سائنو فارم لگوانے والے غیر ملکی شہریوں کو بوسٹر شاٹ لگوانے کے بعد ملک میں داخل کی اجازت ہوگی۔

Leave a Comment