اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن کا کہنا ہے کہ دو بچیوں کی وجہ سے کہا جا رہا تھا کہ مجھ سے کوئی شادی نہیں کرے گا۔روینہ کا کہنا تھا کہ 1995میں جب وہ صرف 21برس کی تھیں تو انھوںنے پوجا اور چھایا کو گود لے لیا۔ تب انھیں کہا گیا کہ ان کا یہ اقدام ان کی شادی کے راستے کی رکاوٹ بن سکتا ہے۔ اور کوئی مجھ سے ان دو بچیوں کے ہوتے ہوئے شادی نہیں کرےگا۔
روینہ کاکہنا تھا کہ لیکن اب میں سوچتی ہوں تو یہ میرا سب سے بہترین فیصلہ تھا اور میں نے ہر پل ان بچیوں کے ساتھ بھرپور طریقے سےگزارا اور اب وہ دونوں بھی بہترین شادی شدہ زندگی گزار رہی ہیں۔خیال رہے کہ روینہ ٹنڈن نے 1995 میں چھایا اور پوجا نامی دو بچیوں کوگود میں لیا تھا جب کہ انہوں نے 2004 میں فلم ڈسٹری بیوٹر انیل ٹنڈانی کے ساتھ شادی کی تھی جس سے ان کے اپنے دو بچے بیٹی راشا اور بیٹا رنبیر ہیں۔ جبکہ سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔