Breaking News

کرونا کے بعد ایک اور آفت بچوں میں خطرناک بیماری پھیلنے لگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کوئٹہ کے ضلع کچھی کے علاقے جمباڑی اور بارڈی کے بچوں میں جلدی بیماری پھیلنے لگی۔ڈی ایچ او کچھی کا کہنا ہے کہ جمباڑی میں 5 اور بارڈی میں 15بچے بیماری سے متاثر ہوئے، محکمہ صحت کی ٹیم نے علاقیمیں متاثرہ بچوں کا طبی معائنہ کیا۔ڈاکٹر لیاقت رند نے کہاہے کہ بچوں کے چہرے اورجسم پر سرخدانے ہیں، جلد کی بیماری میں مبتلا بچوں کی عمریں 1 تا 5 سال کے درمیان ہیں، گرمی،صفائی نہ رکھنے اور آلودہ پانی پینے سے بچے متاثر ہوئے ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق متاثرہ بچوں کو طبی امداد دی ہے،مرض کی مزید تشخیص کی جارہی ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچھی کیان متاثرہ علاقوں میں بنیادی مراکز صحت نہیں جبکہ سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

About admin

Check Also

پنجاب میں اب وزارت اسے ملے گی جو ۔۔۔عمران خان نے اپنے ارکان پنجاب اسمبلی کو بڑی مشکل میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران …

Leave a Reply

Your email address will not be published.