Breaking News

نئی جماعت بنائیں گے یا پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے؟ چوہدری نثار کی سیاست میں دبنگ واپسی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) رکن صوبائی اسمبلی چوہدری نثار نے نئی مسلم لیگ بنانے یا پی ٹی آئی جوائن کرنے کے حوالے سے مشاورت شروع کر دی ہے۔معروف صحافی طارق عزیز کی رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا البتہ قومی امکان ہے کہ وہ آئندہ الیکشن آزاد حیثیت کی بجائے کسی سیاسی جماعت کے پلیٹ فارم سے لڑیںگے۔

جس میں ن لیگ شامل نہیں۔انہوں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں کے عمائدین ، سیاسی ، سیاسی اور ذاتی دوستوں سے مشاورت کی،خاندان میں بھی مشاورت کا سلسہ جاری ہے۔غور و غرض کے بعد حتمی فیصلہ آئندہ انتخابات سے چندہ ما قبل متوقع ہے۔چوہدری نثار کسی سیاسی جماعت کو جوائن کرنے کی جلدی میں نہیں ۔وہ 6 سے 12ماہ میں سیاسی اور عسکری تبدیلیوں کے بعد حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔یہ امکان موجود ہے انتخابات سے قبل نئی مسلم لیگ وجود میں آئے۔اسی انتظار میں چوہدری نثار نے اپنا فیصلہ روک رکھا ہے،چوہدری نثار پیدائشی مسلم لیگی ہیں اس لیے ان پہلی ترجیح مسلم لیگ ہو گی۔دوسرا آپشن تحریک انصاف ہے جس کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اد رہے کہ چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں نہ تو حلف اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے لیے پولنگ کے عمل میں شامل ہوئے تھے۔ تاہم رواں برس سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ ن کے منحرف رہنما چودھری نثار علی خان نے صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتنے کے 2 سال اور 10 ماہ بعد پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اُٹھا لیا تھا۔ چودھری نثار علی خان سے حلف قائم مقام اسپیکر سردار دوست محمد مزاری نے لیا تھا۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *