اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) میٹرک اور انٹر میں کون پاس کون فیل؟ پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن پنجاب نے انٹرمیڈیٹ اور میٹرک امتحانات 2021 کے لیے پالیسی جاری کردی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کو اختیاری مضامین کے تمام پرچے لازمی پاس کرنا ہوں گے۔ اس میں کہا گیا کہ اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز ہی لازمی مضامین کے نمبرز شمار کیے جائیں گے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ سیکنڈ ایئر کے اختیاری مضامین میں حاصل نمبرز فرسٹ ایئر کے مضامین کے نمبرز شمار ہوں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پارٹ ون کے مارکس امپرومنٹ کے لیے امیدواروں کو صرف اختیاری مضامین کے پرچے دینا ہوں گے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا کہ میٹرک کے طلبا کو مارکس امپرومنٹ کے لیے اختیاری مضامین کے ساتھ ریاضی کا پرچہ دینا ہوگا۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے مطابق اختیاری مضامین کے تمام پرچوں میں فیل ہونے کی صورت میں دوبارہ امتحان دینا پڑے گا۔ اختیاری مضامین پاس کرنے والے امیدواروں کو پریکٹیکل کے 50 فیصد نمبرز دیے جائیں گے۔ جبکہ سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔