اللہ اکبر ۔۔۔۔ایک عرب دانا نے اپنے بیٹوں کو نصیحت کی کہ 7 قسم کی عورتوں سے کبھی شادی نہ کرنا، خواہ وہ حسن و جمال اور مال و دولت میں بے مثال ہی کیوں نہ ہوں! وہ سات عورتیں یہ ہیں ۔۔انانہ ، منانہ، كنانہ، حنانہ، حداقہ، براقہ اور شداقہ! 1) انانہ – وہ عورت جو ہر وقت سر پر پٹی باندھے رکھے۔
کیوں کہ شکوہ و شکایت ہی ہمیشہ اس کا معمول ہو گاـ 2) منانہ – وہ عورت جو ہر وقت مرد پر احسان ہی جتاتی رہے کہ میں نے تیرے ساتھ یہ یہ احسان کیا اور تجھ سے تو مجھے کچھ حاصل نہیں ہوا 3) کنانہ – وہ عورت جو ہمیشہ ماضی کو یاد کرے فلاں وقت میں میرے پاس یہ تھا وہ تھا 4) حنانہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنے سابقہ خاوند کو ہی یاد کرتی رہے اور کہے کہ وہ تو بڑا اچھا تھا مگر تم ویسے نہیں ہو 5) حداقہ – وہ عورت جو خاوند سے ہر وقت فرمائش ہی کرتی رہے، جو چیز بھی دیکھے اس کی طلبگار ہو جائے 6) براقہ – وہ عورت جو ہر وقت اپنی چمک دمک میں ہی لگی رہے 7) شداقہ – وہ عورت جو تیز زبان ہو اور ہر وقت باتیں بنانا ہی اس کا کام ہو۔۔۔۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی شوہر حشام کے ہمراہ حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ، دوران شو میزبان ندا یاسر کے سوال پر حشام ریاض شیخ نے بتایا کہ شادی کے لیے شرمیلا کو منانا اتنا بڑا مسئلہ نہیں تھا جتنا کہ ارد گرد موجود لوگوں کو منانا مسئلہ تھا۔حشام ریاض کے مطابق شرمیلا تو ان سے شادی کے لیے پہلے دن سے ہی راضی تھیں جبکہ شادی کے لیے والدین بھی راضی تھے۔حشام نے بتایا کہ انھوں نے شرمیلا کو 12 فروری 2011 کو پروپوز کیا اور شرمیلا کو پروپوز کرنے میں ان کی والدہ نے ان کی پوری مدد کی، حتیٰ کہ شرمیلا کو پروپوز کرتے وقت جو تحفہ دیا وہ بھی والدہ کا خریدا ہوا تھا۔