اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب کا ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔ ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس لانے پر غور کیاجارہاہے ۔ اس سے قبل صرف فوت ہونے کی صورت میں انشورنس پالیسی کی رقم ملتی تھی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے ریٹائر ڈ ہونے پر مناف کیساتھ انشورنس کی رقم ملازمین کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔
محکمہ خزانہ نے اس حوالے سے سمری بھی ارسال کردی ہے محکمہ ریگولیشن نے پنجاب میں بھی کے پی کے طرز کی ملازمین کی نشورنس پالیسی لانے کی رائے دی ہے، محکمہ ریگولیشن نے انشورنس کمپنی کیساتھ مل کر یہ پالیسی تبدیل کرنے کی رائے دی ہے ۔ حکومت پنجاب کا ملازمین کی انشورنس پالیسی تبدیل کرنے کا فیصلہ ۔ ملازمین کیلئے کے پی کے طرز کی انشورنس لانے پر غور کیاجارہاہے۔جبکہ سابق صدر مملکت ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ممنون حسین کی ملک کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔