ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کو اب کیا کرنا ہو گا ؟اسکے علاوہ لائسنس نہیں بنے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دیدیا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لیے کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اپنا نادرا سے جاری شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔ایس ایس پی سید کرار حسین کے مطابق ٹریفک سٹاف شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے یقیناً ہمارے قابل قدر شہری اس مہم میں ہمارا ساتھ دیں۔جبکہ سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ ممنون حسین نے جامعہ کراچی سے گریجویشن اور انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ماسٹرز کیا۔ 60 کی دہائی میں کراچی میں کاروبار کا آغاز کیا اور بعد میں سیاست میں آگئے۔ صدر مملکت عارف علوی، مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی، سابق صدر آصف علی زرداری نے ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Leave a Comment