Breaking News

بائے بائے (ن)لیگ! ثناء اللہ زہری اورعبدالقادر بلوچ کس پارٹی میں شامل ہونیوالے ہیں؟بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے والے سابق وزیراعلی بلوچستان ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق شمولیت کاباضابطہ اعلان آصف آباد میں منعقدہ جلسے میں کیاجائے گا اوراس سلسلے میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے جلسے سے بلاول بھٹو، ثنا اللہ زہری، قادربلوچ اور دیگر خطاب کریں گے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک محمد احمد خان نے کہاہے کہ پارٹی قائد نوازشریف کے ویزے میں توسیع کی درخواست کا مسترد ہونا قانونی معاملہ ے اور ہم اس کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔ برطانوی قوانین واضح ہیں اور ہم ان قوانین کے مطابق قانونی کارروائی کریں گے، نوازشریف کی لندن میں موجودگی سیاسی نہیں طبی بنیادوں پر ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ پارٹی کا یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ ڈاکٹر زکی اجازت تک نوازشریف لندن میں ہی رہیں گے واپس نہیں آئیں گے۔انہوںنے کہا کہ پارٹی میں کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں تاہم اختلاف رائے ہر سیاسی جماعت میں ہوتا ہے لیکن بیانیہ صرف نوازشریف کا ہی چلے گا۔جبکہ سابق صدر مملکت  ممنون حسین علالت کے باعث 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 سابق صدر مملک کے بیٹے ارسلان ممنون کے مطابق ممنون حسین دو ہفتوں سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ وہ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ممنون حسین نے سوگواروں میں بیوہ اور تین بیٹے چھوڑے ہیں۔ ممنون حسین 23 دسمبر 1940 کو آگرہ شہر میں پیدا ہوئے، وہ پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں میں سے ایک تھے اور 2013 سے 2018 تک صدر مملکت کے عہدے پر فائز رہے۔ ان کا خاندان 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آیا۔ڈپٹی چئیرمین سینیٹ مرزا آفریدی نے بھی سابق صدر ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ممنون حسین کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *