Breaking News

یا اللہ خیر، پاکستان پھر شدید زلزلے سے لرز اٹھا، کن کن علاقوں میں خوفناک جھٹکوں نے عوام کو ہِلا کر رکھ دیا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) مالاکنڈ ڈویژن اور گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق زلزلے کے باعث شہری گھروں اور عمارتوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے ، زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس کی گہرائی اور مرکز معلوم کیا جارہاہے ۔ تاریخ کے بدترین زلزلے اس زمین کے وجود میں آنے کے ساتھ ہی یہاں جغرافیائی تغیراتی اور موسمی تبدیلیاں رونما ہوتی رہی ہیں۔

زمین تاریخ ہولناک قدرتی آفات سے بھری بھری پڑی ہے، کبھی زلزلے، تو کہیں سیلاب، کہیں طوفان تو دوسری جانب سونامی اور بہت سی آفات نے شہر کے شہر صفحہ ہستی سے مٹا کر رکھ دیے۔یہاں ہم نے آپ کے لیے جانی نقصان اور شدت کے اعتبار سے تاریخ کے خطرناک اور بدترین زلزلوں کی ایک فہرست مرتب کی ہے۔ 23 جنوری 1556ء:تاریخ کا بدترین زلزلہ چین میں 23 جنوری 1556 ء کو آیا تھا جس میں 8 لاکھ 30 ہزار افراد لقمۂ اجل بن گئے تھے۔ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت آٹھ ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے تقریباً تمام مکان تباہ ہو گئے تھے اور بہت سے علاقوں میں ایک دیوار بھی سالم نہیں بچی تھی۔ 12 جنوری 2010ء: ہیٹی میں 2010ءآنے والا زلزلہ بھی تباہی کی المناک داستانیں رقم کر گیا تھا۔ اس زلزلے سے کم از کم تین لاکھ 16 ہزار افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زائد زخمی ہو ئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 7 بتائی جاتی ہے۔ اس ہولناک زلزلے سے جنوبی ہیٹی اور پورٹ آ پرنس ایریا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا تھا جہاں 97 ہزار 294 گھر تباہ اور تقریباً دو لاکھ گھروں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ تقریباً 13 لاکھ افراد بے گھر ہو گئے تھے۔27 جولائی 1976ء: چین میں 1976 ءمیں آنے والے اس زلزلے میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق 2 لاکھ 42 ہزار 769 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے، تاہم غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد ساڑھے چھ لاکھ سے زائد جبکہ تقریباً آٹھ لاکھ افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اس زلزلے نے چین کے دارالحکومت بیجنگ تک تباہ کاریاں مچائی تھیں۔ 26 دسمبر 2004ء: انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا پر آنے والے اس زلزلے کو 1900ء کے بعد آنے والا تیسرا بڑا اور 1964 ءمیں الاسکا میں آنے والے زلزلے کے بعد سب سے بڑا زلزلہ قرار دیا جاتا ہے، زلزلے اور سونامی جس سے انڈونیشیا سمیت جنوبی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے متعدد ممالک کو نقصان پہنچا تھا، سے 2 لاکھ 27 ہزار 898 افراد ہلاک یا لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ تقریباً 17 لاکھ بے گھر ہو گئے تھے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 9.1 بتائی گئی تھی۔

About admin

Check Also

پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں روزے کب شروع ہوں گیں؟۔۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *