Breaking News

شیخ رشید کس جماعت میں جانے والے ہیں؟ حیران کُن پیشگوئی کر دی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ انھوں نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے متعلق نیا خواب دیکھا ہے، عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔ شیخ رشید احمد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہیں اور اپنی جماعت کے ہی ٹکٹ پر انھوں راوالپنڈی سے 2018 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

انتخابات سے قبل چیئرمین تحریک انصاف پی ٹی آئی کے ساتھ جلسوں میں شرکت کو دیکھتے ہوئے یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ شیخ رشید احمد پی ٹی آئی کی کامیابی کی صورت میں عمران خان کی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ تحریک انصاف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تو عوامی مسلم لیگ نے پی ٹی آئی کا اتحادی بننے کا فیصلہ کیا، اور جب کابینہ تشکیل دی گئی تو شیخ رشید کو اس میں وزیر ریلوے کا قلمدان سونپا گیا تھا۔ کابینہ میں ہوئی تبدیلی کے بعد شیخ رشید احمد سے ریلوے کا قلمدان واپس لے کر انھیں وزیر داخلہ بنا دیا گیا تھا۔ماضی میں عمران خان اور شیخ رشید ایک دوسرے کے خلاف بیانات بھی ددیتے رہے تاہم اب دونوں ایک ہی کابینہ کا حصہ ہیں۔شیخ رشید کے حوالے سے اب منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ انتخابات سے قبل نئی جماعت میں شامل ہوجائیں گے۔منظور وسان خواب دیکھنے اور پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے مشہورہیں۔ اس سے قبل 17 جون کو منظوروسان نے کہا تھا کہ عید سے پہلے قربانی دیکھ رہا ہوں، چھوٹی ہو یا بڑی لیکن قربانی ہوگی۔ س سے پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء منظور وسان نے ایک پیش گوئی کی تھی ، جس میں انہوں نے کہا کہ سال 2021 خطرناک ہے ، عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنےکا اعلان کرے گا ، سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ وزیر اعظم کو لانے والے بھی پریشان ہیں اور عمران خان خود بھی پریشان ہے جب کہ عوام کا عمران خان سے اعتماد ختم ہو چکا ہے. اس صورتحال میں وزیر اعظم عمران خان اچانک اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کردیں گے ، منظور وسان نے کہا کہ عمران خان کا خیال ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد شاید وہ دوبارہ مقبولیت حاصل کریں گے ، لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیوں کہ حالات یہ ہیں کہ یہ تقریباً 8 ضمنی الیکشن ہار چکے ہیں ، اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا مقابلہ ہوگا۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *