Breaking News

اب ہر پاکستانی کے پاس ہو گی اپنی گاڑی گاڑیوں کی قیمتوں میں 4 لاکھ تک کی کمی، پاکستانیوں کا جشن کا سماں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی بجٹ میں فراہم کردہ مراعات کی وجہ سے کاروں کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد مزید کمی کا امکان ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حکومت مختلف برانڈز کی گاڑیوں پر اضافی کسٹم ڈیوٹی (اے سی ڈی) اور ریگولیٹری ڈیوٹی (آر ڈی) کو کم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہی ہے۔

یہ تجاویز 2021-26کے لیے آئندہ آٹو ڈویلپمنٹ پالیسی (اے ڈی پی) کا حصہ ہے۔ بجٹ میں فراہم کر دہ مراعات کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں چار لاکھ روپے تک کی کمی ہو سکتی ہے جس سے گاڑیوں کے خریداروں  میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔دوسری جانب وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار سے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کی ملاقات ہوئی جس میں فردوس عاشق اعوان کیلئے نئی اہم ذمہ داریوں کی نوید سنائی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم فردوس عاشق اعوان کے وفاق میں کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیراعلی پنجاب نے فردوس عاشق کی پنجاب میں سیاسی کردار ادا کرنیکی خواہش ظاہر کردی ہے۔فردوس عاشق نے اعتماد پر وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ قیادت جہاں مناسب سمجھے ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہوں۔ ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کو وفاقی دارالحکومت میں ممکنہ اہم ذمہ داریاں اور فیاض الحسن چوہان کو وزارت اطلاعات کی اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ وزیراعظم آئندہ ہفتے دورہ لاہور کے دوران کریں گے۔ واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عون چودھری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اورانہوں نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکو پیش کر دیا ہے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *