Breaking News

جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کی بے وفائی پر ریحام خان کا ایسا طنز کہ پڑھ کر عمران خان بھی بے اختیار مسکرادیں گے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جہانگیر ترین گروپ کے معاملات شدت اختیار کرگئے ہیں جس کے بعد حکومت میں موجود لوگوں سے مبینہ طورپر کہا گیا کہ جہانگیر ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کریں یا پھر عہدہ چھوڑ دیں، اس کی تازہ مثال عون چوہدری کا استعفیٰ ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور جہانگیر ترین گروپ چھوڑنے کی بجائے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔اب اس ساری صورتحال میں برطانیہ میں مقیم خاتون صحافی اور عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی بول پڑیں اور طنز کے نشتر چلادیئے ۔ اپنے ایک ٹوئیٹ میں ریحام خان نے لکھا کہ ” سنا ہے ترین گروپ کے لوگ آج کل کہہ رہے ہیں کہ ہم تو صرف مفت کی افطار پارٹی کھانے گئے تھے باقی ہم تحریک انصاف کے ہی ہیں”۔انہوں نے ساتھ ایک ایموجی بھی بنایا جس میں کارٹون کریکٹر منہ کھول کر ہنس رہا ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد ٹریفک پولیس آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے شہریوں کیلئے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو این سی او سی کی ہدایت کے مطابق لازمی قرار دیدیا گیا ۔ ایس ایس پی کے مطابق شہریوں کی زندگی اور صحت ہمیں بے حد عزیز ہے اس لیے کرونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے،لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اپنا نادرا سے جاری شدہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ہمراہ لائیں۔ایس ایس پی سید کرار حسین کے مطابق ٹریفک سٹاف شہریوں کو بہتر سہولیات دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

About admin

Check Also

شاہ زیب خانزادہ کے پروگرام کے بعد فواد چوہدری اور عمر فاروق ظہور کا واٹس ایپ پر رابطہ ، تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سعودی ولی عہد کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان کو دیے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *