Breaking News

یونیورسٹی میں لڑکے کوسب کے سامنے پرپوز کرنیوالی لڑکی اب کہاں اورکس حال میں ہے؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حال ہی میں ایک نجی یونیورسٹی یونیورسٹی آف لاہورکے طلبہ کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں لڑکی لڑکے کو پرپوز کر رہی ہے ۔اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد ہر طرف ہلچل مچ گئی اور ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی یونیورسٹی انتظامیہ نے جوڑے کو کالج  سے باہر نکال دیا تھا۔

جس کے بعداطلاع ملی کہ دونوں نے نکاح کر لیا اب لڑکی(حدیقہ) کی ایک ویڈیوسامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ شہریار نے کہا تھاکہ دو سال بعد دیکھیں گے تواب تو دیکھنے والا کوئی سین نہیں ہےکیونکہ ہمارا اب رابطہ مکمل طور پرختم ہو گیا ہے۔پسند ہم پہلے ہی کرتے تھے میں نے اس کومارچ میں پرپوز کیا تھا۔وہ انٹرسٹڈ تھا جس کی وجہ سے میں نے پرپوز کیا۔ہمارا شادی کا بھی منصوبہ تھا۔دو سال سے ہمارا کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی ہمارے خاندانوں کےد رمیان کوئی ایسی بات ہوئی کہ ہم دونوں شادی کریں گے۔جب میں نے اسے پرپوز کیا تواس وقت بہت رش ہو گیا تھا۔ہمارے ذہن میں نہیں تھا کہ ویڈیواتنی وائرل ہو جائے گی۔جس کے بعد ہمیں یونیورسٹی سے نکالنے کانوٹس دیاگیاشہریارکے مطابق یہ نوٹس ٹھیک تھالیکن میرے نزدیک یہ نوٹس ٹھیک نہیں تھا۔رات کوہمیں پتاچلاکہ ویڈیووائرل ہوگئی ہے۔ہمارے لیے بہت مسئلے بن گئے ۔رات کوساڑھے نوبجے یونیورسٹی کی جانب سے ہمیں کال آئی کہ کل صبح آپ اپنے والدین کےساتھ یونیورسٹی آئیں۔میں اپنی فیملی کوذہنی طورپرتیارکرناچاہتی تھی ہم دوسرے دن نہیں جاسکے اوریونیورسٹی نے ہمیں نکال دیا۔شرو ع میں بہت مشکلات تھیں لیکن ابو کی سپورٹ کی وجہ سے اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میں تمام نوجوان لڑکے لڑکیوں کوکہوں گی کہ اگرآپ کسی کوپسندکرتے ہیں تواپنے خاندان کوبتاکراگلاقدم اٹھائیں۔

About admin

Check Also

شادی شدہ لڑکی اور پروفیسر کا حیران کردینےوالا واقعہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پروفیسر نے ایک شادی شدہ لڑکی کو کھڑا کیااور کہا کہ آپ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *