اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کی مشہور کمپنی ٹاٹا سٹیل کے مالک رتن ٹاٹا نے یہ واضح اعلان کر دیا ہے کہ ٹاٹا سٹیل میں کام کرنے والا ہر شخص جس کی مو ت کور ونا سے ہوئی اس کے گھر والوں کو اس وقت تک تنخواہ دی جائے گی جب تک اس مرنے والے شخص کی عمر60سال کے قریب نہ آ جائے۔
یعنی اگر کسی ملازم کی عمر ٹاٹا کمپنی میں کام کرتے ہوئےچالیس برس ہوئی اور وہ کور ونا سےمر گیا تو اگلے بیس سال تک کمپنی اس ملازم کے گھر والوں کو تنخواہ ادا کرے گی۔چاہے وہ 2اعشاریہ 3کی نسبت سے ملے یا5اعشاریہ 5کے تناسب دی جائے۔رتن ٹاٹانے موجودہ دور میں ایک ایسی مثال قائم کر دی ہے جو ہمیشہ انسانیت کے ضمن میں اچھے الفاظ میں یاد کی جائے گی ۔رتن ٹاٹا کی عمر88سال کے قریب ہے یہ ایک پارسی فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ان کی کوئی اولاد نہیں ہے البتہ انہوں نے ایک بچے کو اپنا منہ بولا بیٹا بنایا ہوا ہے اور بھارت کے امیر ترین مردوں میں شمار ہوتے ہیں۔سب سے حیرانی والی بات یہ ہے کہ رتن ٹاٹا نے اپنے زندگی میں چار مرتبہ محبت کی البتہ شادی کسی سے نہ کی اور ہمیشہ اپنے ملازمین اور ان کے گھروالوں کے لیے ہمدرد انسان رہے ۔ان کے والد کا نام ناول ٹاٹا اور والدہ سونی ٹاٹا تھیں جن کاانتقال ہو چکا ہے ان کے پاس پاکستانی 9کھرب سے زائد کے اثاثے ہیں۔اب ٹاٹا سٹیل میں کام کرنے والا ہر شخص جس کی مو ت کور ونا سے ہوئی اس کے گھر والوں کو اس وقت تک تنخواہ دی جائے گی جب تک اس مرنے والے شخص کی عمر60سال کے قریب نہ آ جائے۔