Breaking News

عبد القیوم نیازی کون؟ بڑی خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر کے 13 وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کا تعلق ضلع پونچھ کی تحصیل عباس پور کے دولی خاندان سے ہے , یہ خاندان مغل قوم کی ذیلی شاخ ہے نیازی ان کا تخلص ہے جس سے ایک دلچسپ کہانی جڑی ہے 90ء کی دہائی کے اوائل میں سردار عبد القیوم نیازی ضلع کونسل پونچھ کے ممبر تھے۔

اور مسلم کانفرنس کے سربراہ سردار عبد القیوم خان پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیر اعظم تھے، دونوں کے نام یکساں ہونے کی وجہ سے ان کے اخباری بیانات اور سرکاری احکامات میں پہچان مشکل ہو جاتی تھی۔ اور ضلع پونچھ کی انتظامیہ کئ مرتبہ ضلع کونسل کے رکن کے احکامات کو وزیراعظم کے احکامات سمجھ کر ان پر عملدرآمد کر دیتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس پر سابق وزیراعظم وزیراعظم سردار عبد القیوم خان نے انہیں اپنے نام کے ساتھ دوسرا نام پہچان کیلے رکھنے کی تجویز دی یوں انہوں نے اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھنا شروع کر دیا،۔۔واضح رہے نیازی ان کا خاندانی نام نہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا شخص ان کے خاندان سے اپنے نام کے ساتھ نیازی لکھتے ہیں ۔ دوسری جانب حکومت نے اقتصادی نظام میں انقلابی اصلاحات پر کام شروع کردیا اور بڑے نوٹ ختم کرنے کی تجویز کے علاوہ کاغذ کی جگہ پلاسٹک کرنسی متعارف کروانے ، 500 سے زیادہ کی ٹرانزیکشن پر 24 روپے کی کٹوتی کی بھی تجویز آگئی، یہ تجاویز وزات خزانہ اور اقتصادی ماہرین کی مدد سے کی گئیں جو وزارت خزانہ ، سٹیٹ بینک اور حکومت کو بھجوائی جائیں گی ۔جی این این نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ بعض حلقوں کی جانب سے تجویز دی گئی کہ کاغذ کے کرنسی نوٹ ختم کرکے ان کی جگہ پر پلاسٹک کی کرنسی متعارف کروائی جائے ، پانچ ہزار ، ایک ہزار اور پانچ سو کے نوٹ ختم کر کے ملک کی سب سے بڑی کرنسی سو روپے کردی جائے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *