Breaking News

کورونا کے شکار جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی طبیعت کیسی ہے؟ ڈاکٹروں نے اہلخانہ کو صاف بتادیا۔۔آج کی بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈدیسک) واضح رہے کہ چند یوم قبل سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس قاضی فائز عیسی اور اُن کی اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے اور اُن کی طبعیت کافی بگڑ گئی تھی جس پر اُنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔

تاہم اب اُن کی طبعت میں کافی بہتری آ چکی ہے جس پر ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے اس لیے ڈاکٹروں کی ٹیم ے معائنے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو اسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ بھی کورونا وائرس سے صحت یاب ہو گئی ہیں۔ سرینا عیسیٰ نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگٹیو آنے پر قرنطینہ ختم کر دیا ہے۔ دوسری جانب سی پیک کیلئے عاصم سلیم باوجوہ کی خدمات قابل تعریف، ان کی سربراہی میں سی پیک کے منصوبے تیزی سے پروان چڑھے، چینی سفیر کا عاصم سلیم باوجوہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین، نئے معاون خصوسی سی پیک خالد منصور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد تفصیلات کےمطابق چینی سفیر نورنگ رونگ نے کہا ہے کہ سی پیک کو اعلی معیار کے ساتھ آگے بڑھانے کے منظر ہیں،-چین عاصم سلیم باجوہ کی سی پیک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، باہمی تعاون، دوستی اور مشترکہ کاوشیں قابل تقلید ہیں- انہوں نے کہا کہ معاون خصوصی سی پیک خالد منصور کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا امید ہے کہ خالد منصور کے ساتھ سی پیک ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور سی پیک کے منصوبے تیزی سے تکمیل پائیں گے۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *