اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی کے گھر پر مویشیوں سے متعلق رہائشیوں نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو شکایت لگا دی تھی۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر ڈی ایچ اے انتظامیہ نے کرکٹر شاہد آفریدی کے گھر سے تمام جانور ہٹوا دئیے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ مویشیوں کیلئے موجود دیگرسامان بھی ہٹوانے کا کہہ دیا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 2018 میں بھی شاہد آفریدی کے گھر شیر رکھنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے انکوائری شروع کی تھی۔ دوسری جانب سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےمواصلات نےوفاقی وزیر برائےمواصلات مراد سعید کی اجلاس میں عدم شرکت پرشدیدبرہمی کااظہارکیاہے،رکن کمیٹی کامل علی آغا نے ڈیجیٹل بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر مراد سعید کی تصویر سلائیڈز میں شامل کئےجانےپر اعتراض اٹھاتے ہوئے اسے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا، کامل علی آغا نے کہا کہ مجھے منسٹر کی تصویر پر اعتراض ہے، اس کو ہٹائیں،وہ اجلاس میں نہیں آئے جبکہ سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ آئندہ اگر وزیر مواصلات نہیں آئے تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کریں گے وہ کمیٹی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے، سینیٹر عبد الغفور حیدری نے بھی وفاقی وزیر مراد سعید کی عدم موجودگی کی مذمت کی۔ تفصیلات کےمطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی پرنس احمد عمراحمد زئی کی صدارت میں ہوا،کمیٹی ارکان نے وفاقی وزیر برائے مواصلات کی اجلاس میں عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا ، رکن کمیٹی دنیشن کمار نے کہا کہ آج دوسری میٹنگ چل رہی ہے اور منسٹر صاحب غائب ہیں ،آئندہ اگر وہ نہیں آئے تو ہم اجلاس کا بائیکاٹ کریں وہ کمیٹی کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔