Breaking News

عبد القیوم نیازی کے لیے صرف 6 ماہ کی خوشی، کچھ عرصہ گزرتے ہی آزاد کشمیر کا وزیر اعظم کسے بنا دیا جائے گا؟ بڑا دعویٰ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عبدالقیوم نیازی صرف 6 ماہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہیں گے ۔سینئر صحافی رانا عظیم کا بڑا دعویٰ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی اور تجزیہ کار رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعظم کو داد دینی چاہئے کہ جب پنجاب کی باری تھی۔

تو وزارت اعلیٰ کے بڑے تگڑے امیدوار بھی سائیڈ پر ہو گئے اور اچانک عثمان بزدار سامنے آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی بڑی پاور اور پیسے والے لوگ موجود تھے مگر سردار عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم بنا دیا گیا۔میری دو گروپوں کے ذمہ داران سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا نیازی 6 ماہ وزیراعظم رہیں گے اس کے بعد نیا وزیراعظم ہو گا۔ دوسری جانب شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان واپس لانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پاکستان واپسی سے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا گیا ہے۔ شیخ رشید نے نواز شریف کو واپس لانے کے حوالے سے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ الطاف حسین اور قائد ن لیگ دونوں کو ہی پاکستان واپس نہ لا سکے۔وزیر داخلہ کے مطابق شہباز شریف اپنے بھائی کو واپس لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف وہی حکمت عملی اپنا رہے ہیں جو انہوں نے اپنے بھائی کو سعودی عرب سے واپس لانے کیلئے استعمال کی تھی۔ شہبازشریف راستہ بنا رہے ہیں کہ نوازشریف الیکشن کے دوران ڈائریکٹ جی، ل میں نہ جائے۔شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں۔

About admin

Check Also

تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *