اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کی سیٹ ملنے والی ہے یا پھر سیدھا ۔۔۔! سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان واپس آرہے ہیں ؟ سابق وزیر اعظم نواز شریف ملک واپس آنے والے ہیں ، واپسی کیسے ہوگی اور آتے ہی ان کیساتھ کیا سلوک کیا جائے گا ؟ پیر پنجر سرکار نے بڑا انکشاف کر دیا ۔
پیر پنجر سرکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا ہے سابق وزیر اعظم نواز شریف وطن واپس آنے والے ہیں اور ان کی واپسی وزیر اعظم بننے کیلئے نہیں ہوگی بلکہ ان کی واپسی سیدھا جی، ل ہوگی ۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں احتساب کا شکنجہ بے حد سخت ہونے والا ہے ، بڑے بڑے مگر مچھ احتساب کے شکنجے میں آنے والے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ وقت نہیں ہے اب جب ہر کسی کو خرید لیا جاتا تھا ، اب وہ وقت چلا گیا ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، شاہ محمود قریشی، اسد عمر، حلیم عادل شیخ ، چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی، عامر کیانی اور سیف اللہ ابڑو نے شرکت کی۔اجلاس میں سندھ کی سیاسی اور انتظامی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور سندھ میں تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے متحرک کردار پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وفاقی اداروں کے ذریعے ایکشن پلان شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے طے پایا کہ بد انتظامی کی روک تھام کیلئے وفاقی حکومت کردار ادا کرے گی۔