Breaking News

جہانگیر ترین کو شرم آنی چاہیئے کہ انہوں نے مجھے استعمال کیا، رہا ہوتے ہی نذیر چوہان کا ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان، ناقابلِ یقین انکشافات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی نذیر چوہان نے ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہانگیرترین کولیڈرمانالیکن وہ اس قابل نہیں ہیں، میرا لیڈر صرف عمران خان ہے، ترین صاحب کو شرم آنی چاہیئے کہ انہوں نے مجھے اپنے مفادات کے لیے استعمال کیا ۔ نجی ٹی و ی دنیا نیوز کے مطابق ایم پی اے نذیرچوہان کا کہنا تھا کہ جہانگیرترین نے مجھے استعمال کیا۔

ترین گروپ سے میراکوئی تعلق نہیں ، جہانگیرترین کی ہرپیشی پرگیامگر میری مشکل میں انہوں نے فون کا ل تک نہیں کی، پارٹی میں خدمات کی وجہ سے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا تھا اوران کے لئے فائٹ کی مگر انہوں نے میر اساتھ نہیں دیا۔ جہانگیر ترین کا مفاد پورا ہوگی تواب ترین گروپ بن گیا۔نذیر چوہان نے مزیدکہا کہ میں وزیر اعظم عمرا ن خان سے معذرت خواہ ہوں، اپنے بھائی شہزاد اکبر کے پاس جاکرشکریہ ادا کروں گا۔ جبکہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست پر سریناعیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان اور وزیر قانون نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،جسٹس فائز کو راستے سے ہٹانے کیلئے غیرقانونی اقدامات کئے، اپنی رقم سے خریدی جائیداد راتوں رات میرے شوہر کی بنادی گئی ۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نظرثانی کیس کی براہ راست کوریج کی درخواست پرسماعت جاری ہے۔ جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 10 رکن بنچ سماعت کررہاہے ،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کی عدالتوں میں بہت مدد کرتی رہی ہوں ،میرے شوہر ہائیکورٹ چیف جسٹس تھے تو ان کی مدد کرتی تھی،پہلے کبھی تصویر نہیں بنی تھی۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *