حکومت نے کس پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت پاکستان نے مجاہد پرویز نامی شخص کو امریکا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔پاکستانی نژاد مجاہد پرویز کی حوالگی کا فیصلہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم عمران خان نے کی تھی۔ ہم نیوز کے مطابق ملزم مجاہد پرویز اڈیالہ جیل میں بند ہے۔

جس پر امریکہ میں30 ملین ڈالر کی کرپشن کے الزامات ہیں۔امریکہ نے وزارت خارجہ کے ذریعے مجاہد پرویز کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی حکومت کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے مجاہد پرویز کی حوالگی کا حکم دے دیا تھا تاہم اسے سال2017 میں اس حکم کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔عدالت کو بتایا گیا کہ مجاہد پرویز 1972 سے 2012 تک امریکہ میں مقیم رہے۔ 1992 میں س، زا پانے کے بعد ملزم کا امریکہ میں فارمیسی کا لائسنس منسوخ ہواتھا۔ملزم فارمیسی کے کاروباروابستہ تھا۔ چیف کمشنر اسلام آباد کی انکوائری میں مجاہد پرویز تمام تر الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔اس وقت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے مجاہد پرویز کی امریکا حوالگی روک دی تھی۔ دوسری جانب جمائمہ بین گولڈ سمتھ کے ہاتھ بیٹی پیدا ہو گئی۔۔ جمائمہ جونز اور جمائمہ گولڈ اسمیتھ در اصل دو ہم نام خواتین ہیں۔ گزشتہ سال بین گولڈ سمتھ کی بیٹی آئرس گولڈ سمتھ کی ایک حادثے میں موت ہو گئی تھی اور اس حادثے کی وجہ سے بین اور جمائما ٹوٹ کر رہ گئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق جمائما گولڈ سمتھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے اپنی بھتیجی کی پیدائش کا اعلان کیا۔ جمائما گولڈ سمتھ نے ایک پوسٹ میں اپنے بھائی بین کی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کو اٹھا رکھا ہوا ہے اور شفقت سے اسے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

Leave a Comment