میرےپاکستان چھوڑنے کی وجہ کیا تھی؟ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ نے سچ بتادیا، بڑے انکشافات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان عمران خاں کی پہلی اہلیہ جمائمہ خاں جنہوں نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمران خاں سے شادی کی تھی وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے کہا ہے کہ ایک دہائی تک مجھے یہود مخالف مہم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اسی وجہ سے میں نے پاکستان چھوڑا اور یہ سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز کے دئیے گئے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے جمائمہ گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ میرے بچے یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں تو کچھ اسی قسم کے سوال کرنے پر میں نے 2004 میں پاکستان چھوڑ دیا تھا لیکن افسوس یہ ابھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہود مخالف مہم میڈیا اور سیاستدانوں کی طرف سے کیے گئے، مجھ کو سنگین نتائج کی وارننگز موصول ہو تی تھیں اور میرے گھر کے باہر ہر ہفتے احتجاج ہو تا تھا اور انہیں سب باتوں کی وجہ سے میں نے پاکستان چھوڑ ا۔واضح رہے کہ مریم نواز نے باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرعظم عمران خان کو کہا تھا کہ آپ کے بچوں کی طرح میرا بیٹا یہودیوں کی گود میں نہیں پل ری۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کے کیسز کے فیصلے 2 سال میں ہو جائینگے،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اپنی اصل جگہ پر آگئے، شہبازشریف کوشش کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو ڈائریکٹ جیل نہ جانا پڑے، اپوزیشن پہلے اپنا گھر ٹھیک کرے، ملک خاک ٹھیک کرنا ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن نہیں ہوگا،افغانستان کا امن پاکستان کا امن ہے۔ بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا کہ شہباز شریف نے بالآخر مفاہمت کی جانب بڑھنا ہے جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن)جو بہت چیختے چلاتے تھے اب اپنی اصل جگہ پر آگئے ہیں اور انہیں سمجھ آگئی ہے،ایسی نا الائق اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے مجھے یقین ہوتا جارہا ہے کہ عمران خان اگلے 5 سال بھی حکومت کرے گا۔

Leave a Comment