Breaking News

گرم بسترے پھر سے نکال لیں بارشیں ہی بارشیں، پورا اگست برسے گا، کہاں کہاں کتنے بارش ہونےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے تفصیلی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے بڑی خبر سُنا دی ہے مغربی ہواؤں کے 3 سے 4 سلسلے متوقع ہیں، جن کا ٹکراؤ مون سون ہواؤں سے متوقع ہے، جس کے نتیجے میں ملک کے مغربی علاقوں بشمول خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے چند مقامات پر بارش کی شدّت معمول سے زیادہ ہو سکتی ہے۔

تاہم اگست کے پہلے ہفتے اور آخری 10 دنوں میں شمال میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔شمال مشرقی پنجاب (بشمول لاہور) اور جنوبی آزاد کشمیر (بشمول کوٹلی، میرپور اور بھمبر) میں مون سون ہواؤں کی شدّت کمزور ہونے کی وجہ سے معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے۔ خطّہٰ پوٹھوہار میں بھی معمول سے کم بارش متوقع ہے، جہاں جنوبی حصّوں بشمول چکوال میں بارشیں معمول کے آس پاس جبکہ شمالی حصّوں بشمول راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارشیں معمول سے تھوڑا کم ہونے کی توقع ہے۔ ملک کے وسطی علاقوں میں مزید مغربی ہواؤں کے سلسلوں کے نتیجے میں فیصل آباد، ڈی آئی خان، ڈی جی خان اور سرگودھا ڈویژن میں معمول سے زیادہ بارش ہو سکتی ہے۔ ژوب، بارکھان، کوہلو، سبّی اور ڈیرہ بگٹی کے علاقوں میں مون سون کی شدّت زیادہ رہیگی۔ ملتان، بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں میں بارشیں معمول کے قریب یا معمول سے تھوڑا کم ہونے کا امکان ہے۔سندھ اور مشرقی بلوچستان میں اس ماہ بھی بارشیں معمول کے مطابق یا معمول سے تھوڑا کم متوقع ہیں، سواۓ مشرقی سندھ کے۔ اگست میں کراچی میں بارشیں معمول کے مطابق متوقع ہیں جہاں کئی علاقوں میں 75 سے 100 ملی میٹر تک کُل بارش ہو سکتی ہے۔

About admin

Check Also

عثمان بزدار کی چھٹی؟عمران خان کے پاس متبادل آپشن کون؟ بڑی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی گجرات کے چودھری برادران سے گزشتہ دوماہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *