قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کے لئے بڑی خبر۔۔۔اہم ترین اعلان کر دیاگیا

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک آن لائن) قومی شناختی کارڈ کی اہمیت دن بدن بڑھتی ہی جا رہی ہے انسان کی شناخت کا سب سے بڑا ذریعہ قومی شناختی کارڈ ہی ہوتا ہے جبکہ تبدیلی حکومت کی خواہش ہے کہ بوسیدہ نظام کو تبدیل کیا جائے اور ملک ک جدید خطوط پر استوار کیا جائے تاکہ لوگ ماڈرن دور میں داخل ہو سکیں۔

اب فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو نیشنل ٹیکس نمبر قرار دے دیا ہے جس کی تصدیق بھی کر دی گئی ہے۔ ایف بی ار حکام کے مطابق تمام شناختی کارڈ ہولڈر اشخاص کو ٹیکس نیٹ میں لانا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کافی دہائیوں سے کیا جا رہا ہے اور اس کے لئے رواں بجٹ میں آخر کار بڑا قدم اُٹھا لیاگیا ہے دنیا کے اکثر ممالک میں بھی قومی شناختی کارڈ نمبر ک ٹیکس نمبر قرار دیا جا چکا ہے جس سے تمام شہریوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔ دوسری جانب براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ بیوروکریسی نے اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے ریکارڈ چھپانے اورگمانے کی ہر ممکن کوشش کی۔تفصیلات کے مطابق براڈشیٹ کمیشن رپورٹ میں بیوروکریسی کا عدم تعاون بے نقاب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بیوروکریسی نے ریکارڈ چھپانےاور گمانے کی ہر ممکن کوشش کی اور کمیشن کے کام شروع کرنے سے پہلے ہی بیوروکریسی نے خود کو خول میں بند کرلیا،رپورٹ میں کہا ہے کہ مختلف اداروں اور منسٹریز کے عدم تعاون سے موہن داس گاندھی خوش ہوئے ہوں گے ، بیوروکریسی کی جانب سے کوشش کی گئی حقائق چھپائے جائیں اور ریکارڈگما دیا جائے، بیورو کریسی نے یہ اقدامات اپنی اور سیاستدانوں کی کرپشن چھپانے کے لئے کئے۔

Leave a Comment