Breaking News

عاصم سلیم باجوہ عہدے سے مستعفی! وزیر اعظم نے کسے سی پیک اتھارٹی کا معاون خصوصی منتخب کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ چند سال قبل جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو عمران خاں نے چیئرمین سی پیک منتخب کیا تھا تاہم اب جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے چیئر مین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سی پیک اتھارٹی کے نئے معاون خصوصی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ نے اپنے عہدے ( چیئرمین سی پیک اتھارٹی ) کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خالد منصورکو معاون خصوصی برائے  تعینات کرنے کی منظوری دی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات پرپارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن ارکان سے بات ہوگی ، بھگوڑوں سے نہیں،نوازشریف ،مریم نواز اورفضل الرحمان پارلیمانی نظام کا حصہ نہیں ہیں،چاہتے ہیں کہ سمندرپار پاکستانی بھی انتخابات کا حصہ بنیں۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور متحدہ بانی قانون سے بھاگے ہوئے ہیں، ملزمان کو پارٹی لیڈ کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ فواد چودھری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نظام کو طاقتور ہوتے نہیں دیکھنا چاہتیں۔ اگر جمہوریت نے رہنا ہے تو نظام وضع کرنا ہوگا۔ ہر ہارنے والا کہتا ہے کہ دھاندلی ہوئی، الیکشن ہارنے کے بعد دھاندلی کا الزام (ن) لیگ لگا رہی ہے۔ووٹنگ مشین پر اپوزیشن کو اتفاق نہیں تو اپنی تجاویز لائے۔ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر ہماری تجاویز سے اختلاف ہے تو اپنی تجاویز لائیں۔ ہم اپوزیشن کے ساتھ الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) پر معاملات کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

About admin

Check Also

دنیا کی نظروں میں قبضہ مافیاکہلانے والاتاجی کھوکھر درحقیقت ایک کیسا انسان تھا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت اور سابق رکن قومی اسمبلی حاجی نواز …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *