آزادکشمیر کا اگلا وزیراعظم کون ہو گا ؟عمران خان نے آخر کار بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آزاد کشمیر میں نئی حکومت سازی کے لیے پلان اے پر عملدرآمد کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، منگل کے روز بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری کو وزیر اعظم آزادکشمیر نامزد کئے جانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ صدارت کے لیے آزاد کشمیر کے علاقہ پونچھ کو ترجیح مل سکتی ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق آزاد کشمیر کی نئی حکومت کے لیے دوپلان تشکیل دئیے گئے تھے پلان اے کے مطابق تحریک انصاف کو دو تہائی اکثریت ملنے کی صورت میں وزیر اعظم آ زاد کشمیر کا عہدہ بیر سٹر سلطان محمو د چوہدری کو دیا جانا تھا جس پر بلا آخر آج فیصلہ کیا جارہا ہے ۔ ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کا انتخاب چند اہم وجوہات پر کیا جارہاہے پہلی وجہ عالمی سطح پر ان کا اثرو سوخ ہے وہ عالمی دنیا کے سامنے کشمیر پر قابض بھارت کو بے نقاب کرنے اہم کردار اد اکر سکتے ہیں اور ان کی لابی بھی موثر ہے۔ دوسری وجہ بیر سٹر سلطان کی طرف سے آزاد کشمیر میں بلا خوف تمام ماضی کے حکمرانوں اور بیو رو کریسی کے احتساب کا مشن ہے ۔ تیسری وجہ یہ ہے کہ بیرسٹر سلطان مخالف لابی سے زیادہ سے زیادہ تین ممبران اسمبلی اور بیر سٹر کی حمایت یافتہ لابی سے کم از کم اٹھا رہ امیدواروں کے ممبران اسمبلی منتخب ہو ئے ہیں۔ جن کا اتنی بڑی تعداد کو نا راض کرنا ممکن نظر نہیں آ تا ماضی میں حمید پوٹھی کے ممبر کشمیر کونسل بننے کے وقت بیر سٹر لابی کو نظر انداز کر نے کا پیپلز پارٹی کا تجربہ بھی سامنے ہے بیر سٹر سلطان کے ساتھ بیگم نو رین ابراہیم کے خاوند فاروق ابراہیم، کا نام سر فہرست ہے۔۔ پلان بی کے مطابق تحریک انصاف کی اکثریت نہ ہونے کے باعث پیپلز پا رٹی سے مل کر حکومت بنانا شامل تھا۔ ایسی صورت میں سردار یعقوب خا ن کو صدرریاست یا چوہدری یاسین کو سنیئر وزیر اور میاں وحید کو سپیکر بنائے جانے کا فیصلہ تھا۔

About admin

Check Also

مون سون کا دوسرا اسپیل کب سے شروع ہو گا؟ عوام کے کام کی خبر

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مون سون کے پہلے اسپیل کی وجہ سے ملک بھر میں موسم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *