اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نوجوان اور خوبرو اداکارہ کنزیٰ ہاشمی نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاید میں قومی کرکٹر شاداب خان اچھی لگتی ہوں۔ نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں کنزیٰ ہاشمی نے اپنے ساتھی اداکار سمیع خان کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔
جہاں انہوں نے میزبان کے دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔پروگرام کے ایک سیشن کے دوران میزبان نے کنزیٰ ہاشمی سے کہا کہ آپ کو انسٹاگرام پر قومی کرکٹر شاداب خان نے فالو کیا ہوا ہے، جس پر اداکارہ نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا سچ میں انہوں نے مجھے فالو کیا ہوا ہے؟‘میزبان نے کہا کہ ’جی ہاں! آپ کو معلوم ہی نہیں کہ شاداب خان آپ کو فالو کرتے ہیں۔‘کنزیٰ ہاشمی نے کہا کہ مجھے سچ میں معلوم نہیں کیونکہ میں نے ان کو فالو نہیں کیا ہوا ہے، اگر میں نے بھی شاداب خان کو انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہوتا تو مجھے اس بات کا علم ہوتا۔اداکارہ نے مزید کہا کہ شاید! میں شاداب خان کو اچھی لگتی ہوں یا پھر انہیں میرا کام پسند ہے، اسی وجہ سے انہوں نے مجھے انسٹاگرام پر فالو کیا ہوا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 3 سال میں بڑی مچھلیوں سے 502 ارب روپے وصول کیے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں نیب نے اشرافیہ اور بڑی مچھلیوں کو پہلی بار گرفتار کیا جبکہ پی ٹی آئی دور میں 3 سال میں 470 کرپشن ریفرنس دائر کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ابھی بھی ان میں سے بہت سے ضمانتوں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں۔