نذیر چوہان کی گرفتاری! جہانگیر ترین گروپ کا بڑا فیصلہ، ملکی سیاست میں ہلچل مچنے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) واضح رہے کہ ریس کورس پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان کوحراست میں لیا ہے ، ان کے خلاف وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب چوہدری شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رکن صوبائی اسمبلی( ایم پی اے) نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل۔

جہانگیرترین گروپ کی جانب سے اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا،اراکین نے گرفتاری پر تشویش کا اظہار کیا اور اجلاس میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نجی ٹی و ی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نذیر چوہان کی گرفتاری کے بعد ترین گروپ کے اراکین کے درمیان ٹیلیفونک رابطے ہوئےہیں اور فیصلہ کیا گیا کہ اجلاس طلب کیا جائے جس دوران آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پار ٹی قائد نواز شریف کی جانب سے 24 گھنٹے موثر اور متحرک رہنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ن لیگ سیکریٹریٹ لندن سے جمعہ کو جنگ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما ناصر بٹ نے کہا کہ شہبازشریف کی اپنے بھائی نواز شریف سے غیر متزلز وابستگی ہے اور ماضی میں بھی حکمرانوں کی خواہش رہی ہے کہ شریف خاندان میں دراڑ ڈالی جائے مگر کامیاب نہیں ہوئے۔ ابھی بھی شریف خاندان متحد اور متفق ہے اور رہے گا۔ناصر بٹ نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی ناراضی کی خبر پڑھنے کے بعد نواز شریف نے تمام متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے اس بات پر زور دیا کہ وہ میڈیا سے 24 گھنٹے رابطے کا انتظام موثر بنائیں تاکہ کوئی خبر ن لیگ کے موقف کے بغیر شائع نہ ہو۔

Leave a Comment