اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شادی شدہ لوگ بخوبی جانتے ہوں گے کہ بیوی سے چھپ کر شوہر سانس بھی نہیں لے سکتا کیوں کہ بیوی کی عقاب جیسی آنکھوں سے بچنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہوتا ہے مگر یہان پر تو ایک شخص نے ایسا معرکہ سر انجام دیا ہے کہ جان کر کسی کو یقین ہی نہیں آ رہا۔
آپ کو یہ سن کر سخت حیرت ہو گی کہ امریکہ میں ایک آدمی بیوی سے چوری 78بچوں کا باپ بن گیا مگر اس نے کوئی اور شادی بھی نہیں کی۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص 44سالہ ایری نجیل ہے جو نیو یارک کے کنگز برگ کمیونٹی کالج میں ریاضی کا پروفیسر ہے۔ وہ طویل عرصے سے خواتین کو سپر م عطیہ کرتا آ رہا ہے اور اب تک اپنے 3بچوں کے علاوہ 78بچے پیدا کر چکا ہے جبکہ اس وقت 13مزید خواتین اس کے بچے کی ماں بننے والی ہیں۔اس طرح جلد وہ 94بچوں کا باپ ہو گا اور آئندہ سال تک وہ بچوں کی سنچری مکمل کر لے گا۔ ایری کو سپر مز عطیہ کرتے ایک عشرے سے زائد عرصہ گزر چکا ہے ۔ وہ ایسی خواتین کو سپر مز عطیہ کرتا ہے جو شادی نہیں کرنا چاہتیں۔ اب تک وہ خواتین کے ساتھ قر بت کر کے ہی انہیں سپر مز عطیہ کرتا آیا تھا تاہم اس کا کہنا ہے کہ اب وہ شیشی میں سپر مز نکال کر عطیہ کرتا ہے۔ ایری کا کہنا ہے کہ ”میں کسی بھی خاتون کو انکار نہیں کر سکتا۔ میں سپر مز ڈو نر بن کر ایک عمدہ زندگی گزار رہا ہوں۔ مجھے مالی مشکلات درپیش رہتی ہیں مگر ہر روز مجھے لوگ گلے لگاتے اور پیار دیتے ہیں۔ مجھے جتنا پیار ملتا ہے، اگر میں سپر مز ڈونر نہ ہوتا تو کبھی نہ مل پاتا۔“