Breaking News

”عمران خان ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے، وہ کرپشن نہیں کرتے لیکن انہیں ہر بے ایمانی گوارا ہے، سینئر صحافی کی شدید تنقید“

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینئر صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ چچا بھیتجی کا مسئلہ اقتدار ہے،مریم نواز وزیراعظم بننے کا خواب دیکھتی ہیں،نواز شریف نے ملک کو لوٹا ہے۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اکثریت یہ چاہتی ہے کہ مریم نواز کچھ عرصے کے لیے لا تعلق ہو جائیں۔

پھر شہباز شریف ہی چوائس ہیں۔شہباز شریف سلیقہ مندی سے اپنے پتے لگا رہنے ہیں۔انہیں پتہ ہے میرا ہی انتخاب ہو گا۔عمران خان کرپشن نہیں کرتے لیکن ہر بے ایمانی انہیں گوارا ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ عمران خان ان لوگوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک سزا ہے۔ترین اپنا فیصلہ اس وقت کرے گا جب الیکشن سر پر ہوں گے۔عمران خان اور ترین گروپ میں صلح ہونی چاہئیے۔پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں دوریاں ختم نہیں ہو سکتیں،تنویر الیاس پانچ پانچ کروڑ دے گا۔سنا ہے سنٹورس میں لوگوں کو فلیٹس دئیے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ اس نے ایک سرکاری افسر کو دس کروڑ دئیے جس نے اس سے وعدہ کیا تھا،تنویر الیاس اب بھی دوڑ میں ہے۔عمران خان اسے وزیراعظم بنائیں گے جو ان کے اشاروں پر چلے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بتایا گیا کہ خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ سونپ دیے جانے کا امکان ہے جبکہ بیرسٹر سلطان محمود کو صدارت کا عہدہ دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اپنے قریبی ساتھیوں سے تفصیلی مشاورت کی گئی ہے، آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ مزید بتایا گیا کہ جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت آزاد کشمیر کے نومنتخب ارکان کا اجلاس ہوا، جس کے بعد عمران خان سے بیرسٹر سلطان محمود ، خواجہ فاروق، تنویرالیاس اوراظہر صادق نےالگ الگ ملاقات کی۔

About admin

Check Also

وہی ہوا جس کا ڈر تھا….اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اس وقت اپنے مشکل دور سے گزر رہی ہے …

Leave a Reply

Your email address will not be published.